چیف سلیکٹر کی دورہ انگلینڈ کی تیاری کیلئے سیمنگ وکٹیں بنانے کی ہدایت
انضمام نے پی سی بی کو ٹیم ہفتے قبل انگلینڈ بھیج کر ہیمپشائر کاؤنٹی میں کیمپ لگانے کیلئے بھی راضی کر لیا امید ہے اسپاٹ فکسنگ میں سزا یافتہ محمد عامر کو دورہ انگلینڈ کیلئے ویزہ جاری کردیا جائے گا ٗچیف سلیکٹر
جمعہ 20 مئی 2016 22:26
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 مئی۔2016ء) پاکستان کرکٹ کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے دورہ انگلینڈ کی تیاریوں کیلئے مقامی کیوریٹرز سے سیمنگ وکٹیں بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔ہوم کنڈیشنز میں انگلینڈ کے متاثر کن ریکارڈ کو دیکھتے ہوئے انضمام نے پی سی بی کے چیف کیوریٹر کو ہدایت کی کہ وہ 29 مئی سے لاہور میں شروع ہونے والے ٹریننگ کیمپ میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں کو اسی طرح کی سیمنگ وکٹیں فراہم کرنے کی کوشش کریں جن کا انہیں انگلینڈ میں سامنا کرنا پڑے گا۔
اس کے ساتھ انضمام نے پی سی بی کو ٹیم ہفتے قبل انگلینڈ بھیج کر ہیمپشائر کاؤنٹی میں کیمپ لگانے کیلئے بھی راضی کر لیا ہے۔پی سی بی ذرائع نے بتایا کہ چیف سلیکٹر نے ہوم کنڈیشنز میں انگلش ٹیم کے ریکارڈ کا جائزہ لیا جس نے بہترین بیٹنگ کی حامل بھارتی ٹیم کو 2014 میں 3-1 سے شکست دی تھی ٗاس کے ساتھ ساتھ انہوں نے انگلینڈ کی حالیہ کارکردگی کا بھی جائزہ لیا جہاں انہوں نے رواں سال کے آغاز میں جنوبی افریقہ کو زیر کیا تھا۔(جاری ہے)
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
ون ڈے سیریز میں ویسٹ انڈیز ویمنز کا پاکستان ویمنز کے خلاف کلین سوئپ، تیسرا ون ڈے انٹرنیشنل 88 رنز سے جیت لیا
-
سابق انٹرنیشنل کرکٹرز راشد لطیف اور وجاہت اللہ واسطی کی مشیر کھیل سید فخر جہان سے ملاقات
-
شاہین نے رضوان کو ٹی ٹوئنٹی کا بریڈمین قرار دے دیا
-
دبئی میں ہونیوالے کراٹے کمبیٹ میں بھارتی حریف کو شکست دینے والا کھلا ڑی شاہ زیب رند کوئٹہ پہنچ گیا
-
سابق انٹرنیشنل کرکٹرز راشد لطیف اور وجاہت اللہ واسطی کی مشیر کھیل سید فخر جہان سے ملاقات مشیر کھیل سے صوبے میں پختونخوا کرکٹ لیگ کے انعقاد کے حوالے سے تبادلہ خیال
-
نووواک جوکووچ میڈرڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں حصہ نہیں لیں گے