فرنچ اوپن کے ڈراز کا اعلان، ٹاپ سیڈڈ جوکووچ کا نڈال کے ساتھ سیمی فائنل متوقع

ہفتہ 21 مئی 2016 11:52

فرنچ اوپن کے ڈراز کا اعلان، ٹاپ سیڈڈ جوکووچ کا نڈال کے ساتھ سیمی فائنل متوقع

پیرس ۔ 21 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔21 مئی۔2016ء) سال کے دوسرے گرینڈ سلیم فرنچ اوپن کے ڈراز کا اعلان کر دیا گیا ہے، عالمی نمبر ایک سربین سٹار نوویک جوکووچ کا رافیل نڈال، اینڈی مرے کا سٹین واورینکا سے سیمی فائنل میں مقابلہ متوقع ہے۔ فرنچ اوپن کا باضابطہ طور پر آغاز کل اتوار سے ہو گا، مینز سنگلز میں واورینکا اور ویمنز سنگل میں سرینا ولیمز ٹائٹل کا دفاع کریں گی۔

(جاری ہے)

آرگنائزرز نے ایونٹ کے مینز اینڈ ویمنز سنگلز ڈراز کا اعلان کر دیا ہے، عالمی نمبر ایک نویک جوکووچ تائیوان کے پلیئر ین سن لو کے خلاف مہم کا آغاز کریں گے، دفاعی چیمپئن واورینکا کو ابتدائی راؤنڈ میں جمہوریہ چیک کے پلیئر لوکاس رسل کا چیلنج درپیش ہو گا جبکہ اینڈی مرے کو پہلے راؤنڈ میچ میں کوالیفائر کھلاڑی کی آزمائش کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ناک آؤٹ میں جوکووچ کا نڈال اور مرے کا واورینکا سے مقابلہ متوقع ہے۔ امریکن سٹار اور عالمی نمبر ایک سرینا ولیمز ابتدائی میچ میں سلواکین پلیئر کے خلاف ٹائٹل مہم کا آغاز کریں گی۔

وقت اشاعت : 21/05/2016 - 11:52:02