یوم تکبیرچیف منسٹر پنجاب انٹر ڈسٹرکٹ فٹ بال چیمپئن شپ 28 مئی سے شروع ہوگی
منگل 24 مئی 2016 12:51
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 مئی۔2016ء) یوم تکبیرچیف منسٹر پنجاب انٹر ڈسٹرکٹ فٹ بال چیمپئن شپ 28 مئی سے شروع ہوگی،راولپنڈی ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر شوکت علی خان نے بتایا کہ چیمپئن شپ کے میچز پنجاب کے 12 مختلف شہروں میں کھیلے جائیں گے،جن میں راولپنڈی، گجرات، سیالکوٹ، شیخوپورہ، لاہور، ساہی وال، سرگودھا، فیصل آباد،ڈیرہ غازی خان، لیہ، ملتان اور بہاولپور شامل ہیں، راولپنڈی میں تین ٹیمیں راولپنڈی، اٹک اور چکوال، گجرات میں گجرات ،جہلم اور منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ میں سیالکوٹ، ناروال اور گجرانوالہ، شیخوپورہ میں شیخوپورہ، حافظ آباد اور ننکانہ صاحب، لاہور میں لاہور کینٹ، قصور اور لاہور سٹی، ساہی وال میں ساہی وال، پاکپتن اور اوکاڑہ، سرگودھا میں سرگودھا، میانوالی اورخوشاب ، فیصل آباد میں ٹوبہ ٹیک سنگھ اور چینوٹ،ڈیرہ غازی خان میں ڈیرہ غازی خان، مظفر گڑھ اور راجن پور، لیہ میں لیہ، جھنگ اور بھکر، ملتان میں ملتان، خانیوال اور وہاڑی جبکہ بہاولپور میں بہاولپور، لودھراں، رحیم یار خان، بہاول نگر شامل ہیں، چیمپئن شپ کے میچز 28 مئی سے 30 مئی تک کھیلے جائیں گے،ہرزون سے ایک، ایک ٹیم دوسرے مرحلے کے لئے کوالیفائی کرے گی، دوسرا راؤنڈ 25 جولائی سے لاہور میں کھیلا جائے گا-
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
محسن نقوی سے نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سکاٹ وئینک کی ملاقات
-
پاکستان ویمنز ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف کا بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کی ٹرافی پاکستان کے تین شہروں کا دورہ کرے گی
-
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے رکن رائو سلیم ناظم کی اظہار تعزیت
-
ملک میں ضلعی سطح پر ٹینس کے فروغ کے لئے اقدامات کی ضرورت ہے، قدسیہ راجہ
-
سابق زمبابوین کرکٹر گائے وٹل چیتے کے حملے میں بال بال بچ گئے