راولپنڈی فٹ بال ٹیم کے چناؤ کے سلسلہ میں ٹرائلزمکمل ہوگئے

منگل 24 مئی 2016 12:52

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 مئی۔2016ء) راولپنڈی ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام راولپنڈی فٹ بال ٹیم کے چناؤ کے سلسلہ میں ٹرائلز گذشتہ روزپاسبان فٹ بال گراؤنڈ میں مکمل ہوگئے ، ٹرائلز میں راولپنڈی کے 90 سے زائدکھلاڑیوں نے حصہ لیا، سلیکشن کمیٹی میں چیئرمین شاہد احمد خان، ممبران میں میر مشتاق احمد، محمد فیاض (فیضی) ، چوہدری امجد علی جبکہ گول کیپرز کوچز طاہر خورشید، زاہد محمود اور فرید ملک شامل تھے ،اس موقع پر میجر شفقت محمود، قومی فٹ بال ٹیم کے سابق کپتان جعفر خان اور سجاد احمد بھی موجود تھے،سیکرٹری اطلاعات محمد اجمل صابری نے بتایا کہ ٹرائلز کے دوران سلیکشن کمیٹی نے 30 کھلاڑیوں کا انتخاب کیاگیا ہے اور کھلاڑیوں کی لسٹ تیاری کرکے راولپنڈی ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر شوکت علی خان کو منظوری کے لئے دے دی گئی ہے اور وہ کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان (آج) بدھ کو کریں گے، منتخب ٹیم 28 مئی سے شروع ہونے والے یوم تکبیرچیف منسٹر پنجاب انٹر ڈسٹرکٹ فٹ بال چیمپئن شپ میں شرکت کرے گی،راولپنڈی زون میں راولپنڈی ، اٹک اور چکوال کی ٹیمیں شرکت کریں گی، ایک سوال کے جواب میں اجمل صابری نے بتایا کہ ٹیم کا انتخاب میرٹ کی بنیاد پر کیا جائے گا-

وقت اشاعت : 24/05/2016 - 12:52:32