بھارتی بیٹسمین ویرات کوہلی نے ڈانسنگ اور گلوکاری کے بعد اب پینٹنگ بھی شروع کردی

منگل 24 مئی 2016 12:59

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 مئی۔2016ء) بھارتی بیٹسمین ویرات کوہلی نے ڈانسنگ اور گلوکاری کے بعد اب پینٹنگ بھی شروع کردی ہے۔

(جاری ہے)

آئی پی ایل ٹیم رائل چیلنجرز بنگلور نے ایک دلچسپ ویڈیو جاری کی جس میں کوہلی پینٹنگ کررہے ہیں انھوں نے پہاڑ، ندی اور ایک ہٹ بھی بنایا۔ اس وقت نوجوان بیٹسمین اپنے کیریئر کی بہترین فارم میں ہیں، آئی پی ایل کے رواں سیزن میں اب تک وہ ریکارڈ 900 رنز بناچکے ہیں، انھوں نے تن تنہا اپنی ٹیم کو پلے ا?ف میں پہنچایا۔واضح رہے کہ ویرات کوہلی اس سے قبل گلوکاری اور ڈانس کے جوہر بھی دکھا چکے ہیں۔

وقت اشاعت : 24/05/2016 - 12:59:58

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :