بین الصوبائی انڈر ۔17بوائز فٹ بال ٹونامنٹ مورخہ 28مئی سے بلتستان میں شروع ہوگا

منگل 24 مئی 2016 13:08

بین الصوبائی انڈر ۔17بوائز فٹ بال ٹونامنٹ مورخہ 28مئی سے بلتستان میں شروع ہوگا

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 مئی۔2016ء)بین الصوبائی انڈر ۔17بوائز فٹ بال ٹونامنٹ مورخہ 28مئی سے بلتستان میں شروع ہورہاہے اس ٹورنامنٹ میں آزادجموں وکشمیرانڈر ۔

(جاری ہے)

17فٹ بال ٹیم شرکت کررہی ہے ٹیم کی تیاری کے سلسلہ میں محکمہ سپورٹس ،یوتھ و کلچر کے زیر اہتمام مورخہ 23مئی 2016کو خورشید الحسن خورشید بال سٹیڈیم مظفرآباد میں دن 11:00بجے ٹرائلز کا انعقاد کیا جارہاہے ۔ٹرائلز میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں کی تاریک پیدائش 30مئی 1999ء کے بعد کی ہو ۔ٹرائلز میں شرکت کرنے والے کھلاڑی اپنے ہمراہ 02عدد تصاویر اور اصل فارم ”ب“لائیں ۔اصل فارم ”ب“ہمراہ نہ لانے والے کھلاڑیوں کو ٹرائلز میں شامل نہیں کیا جائے گا ۔

وقت اشاعت : 24/05/2016 - 13:08:32