72ویں پنجاب گیمز 30ستمبر سے شروع ہوں گی

منگل 24 مئی 2016 13:49

72ویں پنجاب گیمز 30ستمبر سے شروع ہوں گی

لاہور۔24 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔24 مئی۔2016ء)72ویں پنجاب گیمز رواں سال 30ستمبر سے 2اکتوبر تک لاہور میں ہوں گی ۔ایونٹ میں مردو ں کے17اور خواتین کے 9کھیلوں کی کیٹیگریز میں مقابلے ہوں گے ۔

(جاری ہے)

کھیلوں میں پنجاب کے 9ڈویژن کی ٹیمیں حصہ لیں گی ۔پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن نے پنجاب گیمز کی افتتا ہی تقریب کے لئے وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کو دعوت دی ہے جبکہ اختتامی تقریب کے لئے گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ کو مدعو کیا گیا ہے ۔

وقت اشاعت : 24/05/2016 - 13:49:27