سٹارفٹبالر لوئیس سواریز انجری کا شکار

منگل 24 مئی 2016 14:27

سٹارفٹبالر لوئیس سواریز انجری کا شکار

بارسلونا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔24 مئی۔2016ء) سپین کے مشہور فٹ بال کلب بارسلونا کو اسپینش کپ جیتوانے والے اسٹار کھلاڑی لوئس سواریز انجری کے باعث کوپا ڈیل رے میں اپنے ملک یوروگوائے کی نمائندگی مشکوک ہوگئی ہے۔لوئس سواریز گزشتہ روز کوپا ڈیل رے کے فائنل میں بارسلونا کی نمائندگی کرتے ہوئے 56 ویں منٹ میں زخمی ہوکر میدان سے باہر چلے گئے تھے۔

(جاری ہے)

بارسلونا کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ 'لوئس سواریز کے ٹیسٹ میں ان کی دائیں ٹانگ میں انجری کی تصدیق ہوئی ہے'۔اس طرح کی انجری سے صحت یابی کے لیے عام طور پر تین سے چھ ہفتے درکار ہوتے ہیں لیکن کلب کا کہنا ہے کہ سواریز نے یوروگوائے ٹیم میں شمولیت کے لیے تیاری کرلی ہے اور یکم جون سے ٹیم میں شامل ہوں گے جبکہ انجری سے بحالی کا دوسرا مرحلہ بھی جاری ہوگا۔لالیگا کے حالیہ سیزن میں سب سے زیادہ 40 گول کرنے والے سواریز کی میکسیکو کے خلاف اہم میچ کے لیے عدم دستیابی کی صورت میں یوروگوائے کی ٹیم کے لیے یہ بڑا دھچکا ہوگا۔سواریز کو یوروگوائے کی جانب سے سب سے زیادہ 85 میچوں میں 45 گول کرنے کا اعزاز حاصل ہے۔

وقت اشاعت : 24/05/2016 - 14:27:19