نڈال اور مرے کا فاتحانہ آغاز، فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دوسرے راؤنڈ میں داخل

بدھ 25 مئی 2016 12:36

نڈال اور مرے کا فاتحانہ آغاز، فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دوسرے راؤنڈ میں داخل

پیرس ۔ 25 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔25 مئی۔2016ء) ریکارڈ نو مرتبہ کے فرنچ اوپن چیمپئن اور ہسپانوی ٹینس سٹار رافیل نڈال اور برطانیہ کے اینڈی مرے فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے سال کے دوسرے گرینڈسلام فرنچ اوپن مینز سنگلز دوسرے راؤنڈ میں پہنچ گئے۔ نڈال نے با آسانی فتح سمیٹی جبکہ مرے نے اعصاب شکن مقابلے کے بعد کامیابی حاصل کی۔

(جاری ہے)

فرنچ اوپن کے سلسلے میں گزشتہ روز کھیلے گئے مینز سنگلز ایونٹ کے پہلے راؤنڈ میچ میں سابق عالمی نمبر ایک اسپینش پلیئر رافیل نڈال نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف آسٹریلوی پلیئر ثام گروتھ کو 6-1، 6-1 اور 6-1 سے ہرا کر دوسرے راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کیا، برطانیہ کے اینڈی مرے نے جمہوریہ چیک کے راڈک سٹپنک کو کانٹے دار مقابلے کے بعد 3-6، 3-6، 6-0، 6-3 اور 7-5 سے ہرا کر دوسرے راؤنڈ میں جگہ بنائی۔

دیگر کھیلے گئے میچز میں تھامسن، بورگوئے، کارلووچ، پائری، ایڈمونڈ، جان اسنر اور گیسکوئٹ فتح یاب رہے۔

وقت اشاعت : 25/05/2016 - 12:36:59