کزنٹسوا، کویٹووا، واٹسن ، بوچرڈ فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز سنگلز کے دوسرے راؤنڈ میں پہنچ گئیں

بدھ 25 مئی 2016 12:37

کزنٹسوا، کویٹووا، واٹسن ، بوچرڈ فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز سنگلز کے دوسرے راؤنڈ میں پہنچ گئیں

پیرس ۔ 25 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔25 مئی۔2016ء) سوتیلانا کزنٹسوا، پیٹراکویٹووا، ہیتھرواٹسن، یوجینی بوچرڈ اور ملاڈینووچ فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز سنگلز دوسرے راؤنڈ میں داخل ہو گئیں۔

(جاری ہے)

فرانس میں جاری سال کے دوسرے گرینڈسلام ٹینس ٹورنامنٹ کے سلسلے میں کھیلے گئے ویمنز سنگلز ایونٹ کے پہلے راؤنڈ میں سوتیلانا کزنٹسوا نے شیودووا کو 4-6، 6-1 اور 6-4 سے ہرا کر دوسرے راؤنڈ تک رسائی حاصل کیا، جمہوریہ چیک کی پیٹراکویٹووا نے کووی نچ کو ہرا کر ایونٹ سے باہر کر دیا، برطانیہ کی ہیٹرواٹسن نے گبز کو شکست دے کر دوسرے راؤنڈ میں جگہ بنائی، ایلینا ویسنینا نے برینگل کو ہرا کر ایونٹ سے باہر کر دیا، کینیڈا کی یوجینی بوچرڈ نے سائیگمونڈ کو ہرا کر دوسرے راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کیا۔

دیگر کھیلے گئے میچ میں علیزے کورنیٹ، چریکو، گیورجی، برٹنز، سیبلکووا کامیاب رہیں۔

وقت اشاعت : 25/05/2016 - 12:37:02