فرنچ اوپن،عالمی نمبر 1 نوویک جوکووچ کا فاتحانہ آغاز،مینز سنگلز کا پہلا مرحلہ عبور کر لیا

بدھ 25 مئی 2016 12:37

فرنچ اوپن،عالمی نمبر 1 نوویک جوکووچ کا فاتحانہ آغاز،مینز سنگلز کا پہلا مرحلہ عبور کر لیا

پیرس ۔ 25 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔25 مئی۔2016ء) عالمی نمبر ایک سربین سٹار نوویک جوکووچ فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز دوسرے راؤنڈ میں پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

جوکووچ نے پہلے راؤنڈ میں چائنیز تائپے کے پلیئر کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دی۔ فرانس میں جاری سال کے دوسرے گرینڈسلام ٹینس ٹورنامنٹ فرنچ اوپن کے سلسلے میں کھیلے گئے مینز سنگلز ایونٹ کے پہلے راؤنڈ میں سربین سٹار جوکووچ نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف کھلاڑی ین سن لو کو 6-4، 6-1 اور 6-1 سے زیر کر کے دوسرے راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کیا۔

وقت اشاعت : 25/05/2016 - 12:37:59