اعصام الحق کا فرنچ اوپن میں فاتحانہ آغاز

جمعرات 26 مئی 2016 12:25

پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔26 مئی۔2016ء) پاکستانی ٹینس سٹار اعصام الحق نے اپنے کینیڈین ساتھی ڈینئیل نسٹر کے ساتھ مل کر پہلے راونڈ میں سروینٹس اور لورنزی کی جوڑی کو شکست دی۔

(جاری ہے)

ان کی جیت کا سکور 6.4اور6.2 رہا۔انہوں نے سٹریٹ سیٹس میں فتح حاصل کی۔اس جوڑی نے اس فتح کے ساتھ ہی دوسرے راونڈ میں جگہ بنا لی۔

وقت اشاعت : 26/05/2016 - 12:25:14