انڈین پریمیئر لیگ اختتامی مرحلے میں داخل، نویں ایڈیشن کے چیمیپئن کا فیصلہ پرسوں ہوگا

جمعہ 27 مئی 2016 11:14

انڈین پریمیئر لیگ اختتامی مرحلے میں داخل، نویں ایڈیشن کے چیمیپئن کا فیصلہ پرسوں ہوگا

بنگلور ۔ 27 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔27 مئی۔2016ء) انڈین پریمیئر لیگ کا نواں ایڈیشن اختتامی مراحل میں داخل، انڈین پریمیئر لیگ کا نیا چیمیپئن کون ہوگا اس کا فیصلہ اتوار کو ہوگا۔ لیگ میں کل ہفتہ کو آرام کا دن ہے کوئی میچ نہیں کھیلا جائیگا۔ رائل چیلنجرز بنگلور کی ٹیم پہلے ہی لیگ کے فائنل میں پہنچ چکی ہے۔ لیگ کا فائنل میچ 29 مئی کو ایم چناسوامی سٹیڈیم، بنگلور میں کھیلا جائیگا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق آئی پی ایل کے نواں ایڈیشن اختتامی مرحلے میں داخل ہوگیا ہے۔ 29 مئی تک جاری رہنے والے ایونٹ میں ممبئی انڈینز، رائزنگ پونے سپرجائنٹس، کولکتہ نائٹ رائیڈرز، دہلی ڈیئر ڈیولز، کنگز الیون پنجاب، گجرات لائنز، رائل چیلنجرز بنگلور اور سن رائزرز حیدر آباد کی ٹیم نے شرکت کی۔ لیگ میں فائنل سمیت 60 میچز کھیلے جائیں گے۔ ممبئی انڈینز کو دو بار ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل ہے تاہم وہ اس مرتبہ ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہوگئی ہے ۔ انڈین پریمیئر لیگ کے نویں ایڈیشن کے فاتح کا فیصلہ 29 مئی ہوگا۔

وقت اشاعت : 27/05/2016 - 11:14:25