یوم تکبیر چیف منسٹر پنجاب انٹر ڈسٹرکٹ فٹ بال چیمپئن شپ راولپنڈی زون کے میچ 29 مئی سے شروع ہونگے

جمعہ 27 مئی 2016 12:36

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 مئی۔2016ء)یوم تکبیر چیف منسٹر پنجاب انٹر ڈسٹرکٹ فٹ بال چیمپئن شپ راولپنڈی زون کے میچ 29 مئی سے میونسپل سٹیڈیم راولپنڈی میں شروع ہونگے، چیمپئن شپ کا افتتاح رکن قومی اسمبلی ملک ابرار احمد کریں گے۔

(جاری ہے)

راولپنڈی ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر شوکت علی خان نے بتایا کہ چیمپئن شپ کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ پہلا میچ راولپنڈی اور اٹک کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔ راولپنڈی زون میں اٹک، چکوال اور راولپنڈی کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔ چیمپئن شپ میں ٹاپ پوزیشن پر آنے والی ٹیم دوسرے راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کریگی۔ دوسرا راؤنڈ 27 جولائی سے لاہور میں کھیلا جائے گا۔

وقت اشاعت : 27/05/2016 - 12:36:49