پی سی بی چیئر مین کے بیان پر محمد حفیظ کے بعد انضمام الحق بھی میدان میں آگئے

جمعہ 27 مئی 2016 18:46

پی سی بی چیئر مین کے بیان پر محمد حفیظ کے بعد انضمام الحق بھی میدان میں آگئے

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 مئی۔2016ء) پاکستان کر کٹ بورڈ (پی سی بی )کے چیئر مین شہریار خان کے بیان پر محمد حفیظ کے بعد قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق بھی میدان میں آگئے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ کی تباہی کے ذمہ داران پڑھ کرکٹرز ہیں، چیئرمین پی سی بی شہریار خان کے اس بیان سے محمد حفیظ کے بعد چیف سلیکٹر انضمام الحق بھی متفق نہیں ہیں۔

(جاری ہے)

1992ورلڈکپ کا فاتح پاکستان اس وقت عالمی رینکنگ میں 9ویں نمبر پر ہے،اس رینکنگ میں بہتری نہ آئی تو گرین شرٹس کو تاریخ میں پہلی بار2019 کے ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائنگ رانڈ کھیلنا پڑے گا۔چیئرمین پی سی بی اس کا ذمہ داران پڑھ کرکٹرز کو ٹھراتے ہیں۔چیف سلیکٹر انضمام الحق نے بھی چیئرمین پی سی بی کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ کئی عظیم کرکٹرز ان پڑھ تھے۔کرکٹرز کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ کی تباہی کے ذمہ دار ان پڑھ کرکٹرز ہیں یا نہیں، یہ ایک بحث ہے لیکن اس کی بحالی کی ذمہ دار بہرحال پی سی بی ہی ہے۔

وقت اشاعت : 27/05/2016 - 18:46:24

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :