پڑھے لکھے کرکٹرز کی تلاش کے خواہش مند پی سی بی نے امتحانات کے دوران ٹرائلز رکھ دئیے

پی سی بی ک نے انڈر16، انڈر 19کے ٹرائلز میٹرک ، انٹر کے امتحانات کے دوران لے گا

جمعہ 27 مئی 2016 18:50

پڑھے لکھے کرکٹرز کی تلاش کے خواہش مند پی سی بی نے امتحانات کے دوران ٹرائلز رکھ دئیے

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 مئی۔2016ء) پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی ) ایک طرف کم پڑھے لکھے کرکٹرز کو کھیل میں تنزلی کی وجہ قرار دیتا ہے اور دوسری طرف انڈر 16 اور انڈر 19 کرکٹرز کے ٹرائلز اس وقت کئے جاتے ہیں جب بچے امتحانات میں مصروف ہوں ۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کو تلاش ہے اچھے اور پڑھے لکھے کرکٹرز کی ایسے کرکٹرز جو بیٹ اور قلم دونوں کے کھلاڑی ہوں ۔

(جاری ہے)

چیئرمین پی سی بی شہریار خان سمجھتے ہیں کہ ماضی اور اب کے کرکٹرز میں فرق تعلیم کا ہے اور یہی فرق کھیل پر اثر انداز ہو رہا ہے ۔ لیکن شاید شہریار خان نہیں جانتے کہ ان کی ناک کے نیچے نیشنل کرکٹ اکیڈمی کوچز نے انڈر سکسٹین کے ٹرائلز تب رکھے ہیں جب میٹرک کے امتحانات ہو رہے تھے اور اب انڈر نائنٹین انٹر ڈسٹرکٹ کے دوران انٹر کے امتحانات جاری ہیں ۔ ایک ایسا موڑ بھی آتا ہے جب نوجوانوں کو کھیل اور تعلیم میں کسی ایک کو چننا ہوتا ہے ۔ اس لئے کرکٹ کے جنون میں ڈوب کر کچھ نوجوان قلم کو چھوڑ کر بیٹ ہاتھ میں تھام لیتے ہیں ۔

وقت اشاعت : 27/05/2016 - 18:50:37

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :