پی سی بی نے کرکٹ کمیٹی اور بورڈ کے مالی معاملات دیکھنے کیلئے کمیٹی سمیت 4 کمیٹیاں تشکیل دیدیں

کرکٹ کمیٹی کا سربراہ ممکنہ این سی اے ڈائریکٹر مدثر نذر اور بورڈ کے مالی معاملات کیلئے کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی مقرر آڈٹ کمیٹی کا چیئرمین منصور مسعود خان اور ڈومیسٹک کرکٹ کمیٹی کا چیئرمین شکیل احمد شیخ کو مقررکیا گیاہے

جمعہ 27 مئی 2016 22:21

پی سی بی نے کرکٹ کمیٹی اور بورڈ کے مالی معاملات دیکھنے کیلئے کمیٹی سمیت 4 کمیٹیاں تشکیل دیدیں

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 مئی۔2016ء) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی )نے کرکٹ کمیٹی اور بورڈ کے مالی معاملات دیکھنے کے لئے کمیٹی سمیت چار کمیٹیاں تشکیل دے دیں۔کرکٹ کمیٹی کا سربراہ ممکنہ این سی اے ڈائریکٹر مدثر نذر اور بورڈ کے مالی معاملات دیکھنے کے لئے کمیٹی کا سربراہ ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی کو مقررکیا گیاہے۔

آڈٹ کمیٹی کا چیئرمین منصور مسعود خان اور ڈومیسٹک کرکٹ کمیٹی کا چیئرمین شکیل احمد شیخ کو مقررکیا گیاہے۔جمعہ کو ترجمان پی سی بی کے مطابق بورڈ نے کرکٹ کمیٹی اور بورڈ کے مالی معاملات دیکھنے کے لئے کمیٹی سمیت چار کمیٹیاں تشکیل دے دیں۔بورڈ کے مالی معاملات دیکھنے کے لئے کمیٹی کا سربراہ ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی کو مقررکیا گیاہے جبکہ کمیٹی کے دیگر ممبران میں ظفر محمود ،سبحان احمد ،بدرمحمد خان اور بریگیڈیئر (ر) ساجد حمید شامل ہیں۔

(جاری ہے)

کرکٹ کمیٹی کا سربراہ ممکنہ این سی اے ڈائریکٹر مدثر نذر کو مقررکیا گیاہے جبکہ کمیٹی کے دیگر ارکان میں اقبال قاسم ،ندیم خان،عروج ممتاز اور عدنان مظفر علی شامل ہیں۔پی سی بی آڈٹ کمیٹی کا چیئرمین منصور مسعود خان کو مقررکیا گیاہے جبکہ دیگر ممبران میں نجم سیٹھی ،بدر محمد خان ،محمد رؤف بھٹی شامل ہیں۔پی سی بی نے ڈومیسٹک کرکٹ معاملات کو دیکھنے کے لئے بنائی گئی کمیٹی کا چیئرمین شکیل شیخ کو مقررکیا ہے جبکہ کمیٹی کے دیگر ممبران میں بورڈ آف گورنر کے رکن امجد لطیف،گل زادہ ،علی ضیاء اور ثاقب عرفان کو مقررکیا گیاہے۔

وقت اشاعت : 27/05/2016 - 22:21:18

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :