باکسرعامرخان کا تھرکے عوام کی امداد کیلئے کراچی میں نمائشی مقابلے کرانے کا اعلان

ہفتہ 28 مئی 2016 12:35

باکسرعامرخان کا تھرکے عوام کی امداد کیلئے کراچی میں نمائشی مقابلے کرانے کا اعلان

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 مئی۔2016ء) پاکستانی نژاد برطانوی باکسرعامر خان تھر میں قحط سے متاثرہ افراد کی امداد کیلئے آئندہ ماہ کراچی میں نمائشی میچ کا انعقاد کرائیں گے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستانی نژاد باکسر عامر خان پاکستان اور یہاں کے شہریوں سے خاصا لگاوٴ رکھتے ہیں یہی وجہ ہے کہ وہ کئی بار پاکستان آچکے ہیں اورخاص طور پر کراچی کے علاقے لیاری میں باکسنگ اکیڈمی میں باکسروں کو مفید مشورے بھی دے چکے ہیں۔

باکسر عامر خان نے ایک مرتبہ پھر پاکستانی شہریوں سے دلی لگاوٴ کا عملی مظاہرہ کرتے ہوئے قحط سے متاثرہ تھرکے عوام کے لئے فنڈ ریزنگ میچ کرانے کا اعلان کیا ۔عامر خان آئندہ ماہ 2 جون کو کراچی میں نمائشی باکسنگ میچ کرائیں گے جس میں برطانیہ اورآئرلینڈ کے باکسر حصہ لیں گے۔ باکسنگ مقابلوں سے حاصل ہونے والی آمدنی تھرکے عوام کوصاف پانی کی فراہمی اوردیگربنیادی سہولیات کی فراہمی پرخرچ کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 28/05/2016 - 12:35:23

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :