رافیل نڈال انجری کے سبب فرنچ اوپن سے دستبردارہوگئے

ہفتہ 28 مئی 2016 12:36

رافیل نڈال انجری کے سبب فرنچ اوپن سے دستبردارہوگئے

پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 مئی۔2016ء) کلے کورٹ کے بادشاہ اور نو مرتبہ کے فرنچ اوپن چمپئن رافیل نڈال کلائی کی انجری کے سبب فرنچ اوپن سے باہر ہو گئے ۔کلائی پر نیلے رنگ کی پٹی لگائے ہوئے نڈال نے اپنی زندگی کی سب سے مشکل پریس کانفرنس میں تیسرے راوٴنڈ کے میچ سے ایک دن قبل ٹورنامنٹ سے دستبردار ہونے کا اعلان کیا۔

(جاری ہے)

کیریئر میں 14 گرینڈ سلیم جیتنے کا اعزاز رکھنے والے نڈال نے کہا کہ اس انجری کے سبب وہ کسی اور ٹورنانٹ میں بھی شرکت کی کوشش نہیں کریں گے تاہم یہ ان کیلئے سال کا سب سے اہم ایونٹ تھاکلائی میں درد کے سبب نڈال نے انجیکشن لگا کر دوسرے راوٴنڈ کے میچ میں شرکت کی تھی جہاں انہوں نے اسٹریٹ سیٹ میں فتح اپنے نام کی تھی تاہم انہوں نے کہا کہ اس کے بعد ہر زگرتے وقت کے ساتھ درد بڑھتا گیا اور وہ اپنی کلائی کو زیادہ نہیں ہلا پا رہے۔

انہوں نے کہا کہ اب وہ پریکٹس کر سکیں گے اور نہ ہی ٹورنامنٹ میں مزید کھیل سکتے ہیں۔یاد رہے کہ نڈال سے قبل 17 مرتبہ کے گرینڈ سلیم چمپئن راجر فیڈرر نے بھی کمر کے درد کے سبب ایونٹ سے دستبرداری کا اعلان کردیا تھا۔

وقت اشاعت : 28/05/2016 - 12:36:33