آل پاکستان باکسنگ ٹورنامنٹ جولائی میں کھیلا جائیگا

ہفتہ 28 مئی 2016 13:08

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 مئی۔2016ء) پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے زیراہتمام اور بلوچستان باکسنگ ٹورنامنٹ کے تعاون سے آل پاکستان باکسنگ ٹورنامنٹ جولائی میں کوئٹہ میں کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل محمد اکرم خان نے بتایا کہ ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے چودہ ٹیمیں شرکت کریں گی جن میں پاکستان آرمی، پاکستان نیوی، پاکستان ایئرفورس، پاکستان واپڈا، پاکستان ریلوے ، ہائرایجوکیشن کمیشن، پنجاب، خیبر پختونخوا، سندھ، بلوچستان، اسلام آباد، فاٹا، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر شامل ہیں۔

وقت اشاعت : 28/05/2016 - 13:08:15