کیوی کرکٹ بورڈ نے اگلے 3 سال کے لیے ہوم شیڈول کا اعلان کردیا

ہفتہ 28 مئی 2016 13:28

آکلینڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 مئی۔2016ء) نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے اگلے 3 سال کے لیے ہوم شیڈول کا اعلان کردیا جس میں پاکستان کے خلاف سیریز بھی شامل ہیں۔پاکستان کرکٹ ٹیم رواں سال نومبر میں 2 ٹیسٹ کی سیریز کھیلنے کے لیے نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ 17 نومبر سے کرائسٹ چرچ میں کھیلا جائے گا۔ دوسرا ٹیسٹ 25 نومبر سے ہملٹن میں ہوگا۔

(جاری ہے)

اگلے سال 2017 اور 18 میں پاکستانی ٹیم 3 ٹی 20 اور 5 ون ڈے میچز کی سیریز کھیلنے کے لیے دوبارہ نیوزی لینڈ جائیں گے۔نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق نیوزی لینڈ کی ٹیم 2 سال میں پاکستان کے علاوہ، آسٹریلیا، جنوبی افریقہ، ویسٹ انڈیز، انگلینڈ اور بنگلہ دیش کی میزبانی بھی کرے گی۔ ایڈن پارک میں انگلینڈ کے خلاف ڈے نائٹ ٹیسٹ کھیلے جانے کا بھی امکان ہے مگر بورڈ نے ابھی تک اس کی تصدیق نہیں کی۔

وقت اشاعت : 28/05/2016 - 13:28:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :