ثقلین مشتاق کا 19سالہ پرانا ریکارڈ مچل سٹارک کے ہاتھوں خطرے میں پڑ گیا

ہفتہ 28 مئی 2016 13:28

ثقلین مشتاق کا 19سالہ پرانا ریکارڈ مچل سٹارک کے ہاتھوں خطرے میں پڑ گیا

سڈنی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 مئی۔2016ء) آسٹریلیو ی فاسٹ باوٴلر مچل سٹارک کے پاس سابق پاکستانی آف سپنر ثقلین مشتاق کا تیز ترین 100ون ڈے وکٹوں کا ریکارڈ توڑنے کا سنہری موقع ہاتھ آگیا ہے۔

(جاری ہے)

26سالہ آسٹریلیوی فاسٹ باوٴلر مچل سٹار ک انجری کے باعث گزشتہ 6ماہ سے انجری کے باعث کرکٹ سے دور تھے اور جون میں تین ملکی سیریز کے ساتھ انٹر نیشنل کرکٹ میں واپسی کریں گے جہاں ان کے پاس ”دوسرا “ گیند کے موجد سابق پاکستانی آف سپنر ثقلین مشتاق کا کم سے کم میچز میں 100ون ڈے وکٹیں لینے کا 19سال پرانا ریکارڈ توڑنے کا موقع موجود ہے، ثقلین نے مئی 1997ء میں 53میچز میں 100و ن ڈے شکار مکمل کرکے یہ ریکارڈ اب تک اپنے نام کیا تھا،انہوں نے 2003ء میں 169میچز میں 288وکٹیں لیکر اپنا کرکٹ کیریئر ختم کیا تھا اور انہیں ون ڈے کرکٹ میں تیز ترین 100،150،200اور 250 وکٹیں مکمل کرنے کا منفرد اعزاز حاصل ہے۔

وقت اشاعت : 28/05/2016 - 13:28:12