آل پاکستان شہید نوابزادہ ریاض خان جوگیزئی میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ،واپڈا کوئٹہ اور ینگ الیون کلب بنوں کے درمیان ایک ایک گول سے برابر رہا

ہفتہ 28 مئی 2016 14:51

لورالائی۔28 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔28 مئی۔2016ء) آل پاکستان شہید نوابزادہ ریاض خان جوگیزئی میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ کے سلسلے میں ایک کانٹے دار اور دلچسپ مقابلہ واپڈا کوئٹہ اورینگ الیون کلب بنوں کے درمیان کھیلا گیا جو کہ ایک ایک گول سے برابر ہوگیا ،دوسراپری کوارٹر میچ فخرافغان باچاخان کلب لورالائی اور ینگ کلب کچلاک کے درمیان کھیلا گیا جو کہ باچا خان کلب نے فیلٹی ککس کے ذریعے جیت لیا میچ کے مہمان خصوصی فرحان ظفر کدیزئی تھے جنہوں نے دونوں ٹیموں کے لیے دو دو ہزار روپے اور ریفری حضرات کے لیے ایک ایک ہزار روپے دینے کا اعلان کیا میچ کے ریفر ی اکبر دوست فیفا اسسٹنٹ دلاور خان تھے ۔

وقت اشاعت : 28/05/2016 - 14:51:26

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :