فرنچ اوپن ٹینس،دفاعی چیمپئن واورینکا،مرے،نیشکوری، اسنر اور گیسکوئٹ مینز سنگلز پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں

ہفتہ 28 مئی 2016 14:55

پیرس ۔ 28 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔28 مئی۔2016ء) دفاعی چیمپئن سٹانسلاس واورینکا، اینڈی مرے، جان اسنر، کائی نیشکوری اور رچرڈگیسکوئٹ پیش قدمی کے سلسلے کو بڑھاتے ہوئے فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

فرانس میں جاری سال کے دوسرے گرینڈسلام ٹینس ٹورنامنٹ کے سلسلے میں کھیلے گئے مینز سنگلز ایونٹ کے تیسرے راؤنڈ میں سوئس سٹار واورینکا نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جریمی چارڈے کو 6-4، 6-3 اور 7-5 سے ہرا کر پری کوارٹرفائنل میں جگہ بنائی، ایک اور میچ میں برطانیہ کے اینڈی مرے نے کارلووچ کو 6-1، 6-4 اور 7-6 سے شکست دے کر پری کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کی، امریکہ کے جان اسنر، فرانس کے رچرڈگیسکوئٹ، جاپان کے کائی نیشکوری، وکٹرٹرائیکی، میلوس راؤنک، راموس بھی اپنے اپنے حریفوں کو ہرا کر پری کوارٹرفائنل میں داخل ہو گئے۔

وقت اشاعت : 28/05/2016 - 14:55:41