ثانیہ مرزا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے فرنچ اوپن ٹینس مکسڈ ڈبلز دوسرے راؤنڈ میں داخل

ہفتہ 28 مئی 2016 14:59

ثانیہ مرزا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے فرنچ اوپن ٹینس مکسڈ ڈبلز دوسرے راؤنڈ میں داخل

پیرس ۔ 28 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔28 مئی۔2016ء) سٹار بھارتی پلیئر ثانیہ مرزا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مکسڈ ڈبلز دوسرے راؤنڈ میں پہنچ گئیں۔ مرزا نے ایون ڈوڈگ کے ہمراہ پہلے راؤنڈ میں متھلڈی جوہانسن اور ٹرسٹن پر مشتمل فرانسیسی جوڑی کو شکست دی۔

(جاری ہے)

سال کے دوسرے گرینڈسلام ٹینس ٹورنامنٹ کے سلسلے میں کھیلے گئے مکسڈڈبلز پہلے راؤنڈ میں بھارت کی ثانیہ مرزا اور ان کے کروشین جوڑی دار ایون ڈوڈگ نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹرسٹن لیماسائن اور متھلڈی جوہانسن پر مشتمل فرانسیسی جوڑی کو دلچسپ مقابلے کے بعد 6-4 اور 6-3 سے ہرا کر دوسرے راؤنڈ میں جگہ بنائی۔

وقت اشاعت : 28/05/2016 - 14:59:56