ایلسٹرکک 9990 کی نائنیٹیز کا شکار ہونے والے تیسرے بلے باز بن گئے

ہفتہ 28 مئی 2016 14:59

ایلسٹرکک 9990 کی نائنیٹیز کا شکار ہونے والے تیسرے بلے باز بن گئے

چیسٹرلی سٹریٹ ۔ 28 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔28 مئی۔2016ء) انگلش ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز اوپننگ بلے باز ایلسٹرکک سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں کیریئر کے 10 ہزار رنز مکمل کرنے میں پھر ناکام رہے، کک 9990 کی نائنٹیز کا شکار ہونے والے دنیا کے تیسرے بلے باز بن گئے، اس سے قبل برائن لارا اور مہیلاجے وردھنے بھی 9990 کی نائنٹیز کا شکار ہو چکے ہیں۔

(جاری ہے)

کک سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے جب میدان میں اترے تھے تو انہیں 10 ہزار رنز مکمل کرنے کیلئے 36 رنز کی ضرورت تھی، وہ لیڈز ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں صرف 16 رنز بنا سکے تھے، اس میچ میں آئی لینڈرز کو اننگز کی شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا اسلئے انہیں دوسری اننگز میں کھیلنے کا موقع نہ ملا، دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں انہیں 20 رنز درکار تھے کہ وہ 15 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے اور ان کا خواب پھر ادھورا رہ گیا اور اب انہیں دوسری اننگز کا انتظار ہے۔

وقت اشاعت : 28/05/2016 - 14:59:59