ویرات کوہلی کو آئی پی ایل میں نئی تاریخ رقم کرنے کیلئے مزید 81 رنز درکار

ہفتہ 28 مئی 2016 15:08

ویرات کوہلی کو آئی پی ایل میں نئی تاریخ رقم کرنے کیلئے مزید 81 رنز درکار

بنگلور ۔ 28 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔28 مئی۔2016ء) رائل چیلنجرز بنگلور کے کپتان اور سٹار بھارتی بلے باز ویرات کوہلی کو انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں نئی تاریخ رقم کرنے کیلئے مزید 81 رنز درکار ہیں، اگر وہ رواں آئی پی ایل نائن میں سن رائزرزحیدرآباد کے خلاف فائنل میں 81 رنز بنا لیں تو وہ یہ ایک سیزن میں ہزار رنز مکمل کرنے والے پہلے بلے باز بن جائیں گے۔

(جاری ہے)

کوہلی رواں آئی پی ایل میں بھرپور فارم میں نظر آئے، انہوں نے اب تک 15 میچز میں 919 رنز بنا رکھے ہیں جس میں ان کی 4 شاندار سنچریاں اور 6 نصف سنچریاں شامل ہیں، اس سے قبل انہوں نے ایک سیزن میں چار سنچریاں بنا کر نیا ریکارڈ قائم کیا تھا۔

وقت اشاعت : 28/05/2016 - 15:08:01