ڈیوڈوارنر نے آئی پی ایل کے ایک سیزن میں گیل کے زیادہ رنز کا ریکارڈ توڑ ڈالا

ہفتہ 28 مئی 2016 15:08

ڈیوڈوارنر نے آئی پی ایل کے ایک سیزن میں گیل کے زیادہ رنز کا ریکارڈ توڑ ڈالا

بنگلور ۔ 28 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔28 مئی۔2016ء) سن رائزرزحیدرآباد کے کپتان اور جارح مزاج آسٹریلوی اوپننگ بلے باز ڈیوڈوارنر نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی تاریخ میں ایک سیزن میں کرس گیل کے زیادہ رنز کا ریکارڈ توڑ ڈالا، وارنر آئی پی ایل کے ایک سیزن میں زیادہ رنز بنانے والے ویرات کوہلی کے بعد دوسرے بلے باز بن گئے، وارنر نے رواں آئی پی ایل میں گجرات لائنز کے خلاف کوالیفائر ٹو میں 93 رنز کی دلکش اننگز کھیل کر یہ اعزاز حاصل کیا، گیل 737 رنز کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہیں جبکہ وارنر 779 رنز بنا کر دوسرے اور ویرات کوہلی 919 رنز کے ساتھ پہلے نمبر پر براجمان ہیں۔

وقت اشاعت : 28/05/2016 - 15:08:04