مصباح الحق نے اپنی 42 ویں سالگرہ بیوی اور بیٹی کے ہمراہ منائی

ہفتہ 28 مئی 2016 17:18

مصباح الحق نے اپنی 42 ویں سالگرہ بیوی اور بیٹی کے ہمراہ منائی

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 مئی۔2016ء) قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے اپنی 42 ویں سالگرہ گھر والوں کے ساتھ منائی ۔تفصیلات کے مطابق 18 سال قبل پاکستان نے ایٹمی دھماکے کرکے مخالفین پر سکتہ طاری کردیا جس کی خوشی میں آج پوری قوم یوم تکبیر منارہی ہے لیکن سی دن آج سے 42 سال پہلے 1974 میں مصباح الحق نے بھی جنم لیا اور دنیائے کرکٹ میں اپنی مستقل مزاجی اور دھیمے لہجے سے شہرت حاصل کی۔

(جاری ہے)

مصباح الحق قومی ٹیم کی طرف سے اب تک 61 ٹیسٹ ، 162 ون ڈے اور 39 ٹی 20 میچز کھیل چکے ہیں۔مصباح الحق نے اپنی بیوی اور بیٹی کے ہمراہ اپنے گھر پر سالگرہ کا کیک کاٹا جبکہ انہیں مداحوں کی طرف سے بھی نیک خواہشات موصول ہوئیں جن کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔۔

وقت اشاعت : 28/05/2016 - 17:18:27

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :