دنیا کے سب سے زیادہ مارکیٹ ایبل کھلاڑیوں میں ویرات کوہلی تیسرے نمبر پر موجود

اتوار 29 مئی 2016 12:16

دنیا کے سب سے زیادہ مارکیٹ ایبل کھلاڑیوں میں ویرات کوہلی تیسرے نمبر پر موجود

لندن ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 مئی۔2016ء ) برطانوی ویب سائٹ اسپورٹس پرو نامی میگزین کی تازہ ترین فہرست میں دنیا کے سب سے زیادہ مارکیٹ ایبل کھلاڑیوں میں ویرات کوہلی تیسرے نمبر پر موجود ہیں دیگر دو کھلاڑیوں کا تعلق کرکٹ سے نہیں،جس کے سبب کوہلی کو دنیا کا سب سے بڑامارکیٹ ویلیوڈکرکٹر قرار دیاجاسکتا ہے۔ویرات کوہلی اب اسپینش لیگ چمپین بارسلونا کے سپر اسٹار فٹبالر لائنل میسی اور عالمی نمبر ون ٹینس اسٹار نووک جوکووک سے بھی اوپر ہیں۔

(جاری ہے)

دنیابھر میں مارکیٹ ایبل کی فہرست میں کوہلی کے آگے صرف دو نام ہیں۔ایک امریکہ کے مشہور نیشنل باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے اسٹیفن کیوری ہیں، جنہوں نے حال ہی میں انتہائی ویلیو ایبل پلیئر کا اعزاز حاصل کیا ہے اور دوسرے نمبر پر جیوینٹس کلب سے تعلق رکھنے والے فرانس کے انٹرنیشنل فٹبالر پال پوگبا ہیں۔دلچسپ بات یہ ہے کہ اس فہرست میں جوکووک 23 ویں نمبر پر موجود ہیں۔ میسی کا 27 واں اور دنیا کے تیز ترین مرد یوسین بولٹ 31 ویں نمبر پر موجود ہیں۔

وقت اشاعت : 29/05/2016 - 12:16:09

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :