یورو چیمپئن شپ سے قبل فرانس کو دھچکا،جریمی میتھیو فٹنس مسائل کے باعث ایونٹ سے باہر ہو گئے

اتوار 29 مئی 2016 13:35

پیرس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔29 مئی۔2016ء) فرانس کی ٹیم کو آئندہ ماہ شیڈول یورو فٹ بال چیمپئن شپ سے قبل ایک اور دھچکا لگا ہے، مایہ ناز ڈیفنڈر جریمی میتھیو فٹنس مسائل کے باعث ایونٹ سے باہر ہو گئے۔

(جاری ہے)

ایونٹ 10 جون سے 10 جولائی تک کھیلا جائے گا جس میں میزبان فرانس سمیت 24 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کیلئے ایکشن میں دکھائی دیں گی۔ فرانسیسی ٹیم کے کوچ نے اپنے بیان میں کہا کہ یورو چیمپئن شپ سے قبل میتھیو کا ان فٹ ہونا پوری ٹیم کیلئے بری خبر ہے تاہم ہماری ہمدردیاں ان کے ساتھ رہیں گی اور خواہش ہے کہ وہ جلد سو فیصد فٹنس حاصل کر کے دوبارہ سکواڈ جوائن کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ان کی جگہ سیموئل کو طلب کر لیا ہے۔

وقت اشاعت : 29/05/2016 - 13:35:23

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :