فرنچ اوپن ، اعصام الحق اور ڈینیل نیسٹر کی جوڑی نے تیسرے مرحلے میں پہنچ گئی

فاتح جوڑی نے اسپین کے کروینٹس اور اطالوی لورینزی کو7-6اور7-5کے اسٹریٹ سیٹ میں شکست دی

اتوار 29 مئی 2016 14:10

پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 مئی۔2016ء) پاکستان کے ٹینس اسٹار اعصام الحق اور کینیڈا کے ڈینیل نیسٹر کی جوڑی فرنچ اوپن میزن ڈبلز کے تیسرے مرحلے میں پہنچ گئی۔اعصام الحق کی جوڑی نے فرنچ اوپن ٹینس کے دوسرے مرحلے میں اسرائیل کے جوناتھن ایرلک اور برطانیہ کے کولن فلیمنگ کو 6-3 اور 7-6 سے اسٹریٹ سیٹ میں شکست دے کر تیسرے مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

ایونٹ کے دوسرے مرحلے میں اعصام الحق اور ڈینیل نیسٹر پر مشتمل جوڑی نے اسپین کے کروینٹس اور اطالوی کھلاڑی لورینزی کو 7-6 اور 7-5 کے اسٹریٹ سیٹ میں شکست دی۔

(جاری ہے)

پاکستانی اسٹار فرنچ اوپن میں 9 ویں مرتبہ شرکت کررہے ہیں جبکہ وہ 34 گرینڈ سلیم ایونٹ میں حصہ لے چکے ہیں۔انھوں نے 2010 کے یو ایس اوپن کے مینز ڈبلز اور مکسڈ ڈبلز کے فائنل تک رسائی حاصل کی تھی جو ان کی بہترین کارکردگی ہے۔

یوایس مینز ڈبلز کے مقابلے میں اعصام کی جوڑی ہندوستان کے روہن بوپنا سے تھی جس کے لیے انھیں دوسری دفعہ آرتھر ایشے ہیومنیٹیرین ایوارڈ 2010 سے نوازا گیا تھا۔اس سے قبل یہ ایوارڈ انھوں نے اسرائیل کے عامر ہیدید کیساتھ مشترکہ طورپر2002 میں حاصل کیا تھا جس کے بعد وطن واپسی پر ان کی جوڑی پر سخت تنقید کی گئی تھی۔

وقت اشاعت : 29/05/2016 - 14:10:47

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :