پہلا منتخب چیئر مین پی سی بی ہوں،استعفی نہیں دے رہا:شہریار خان

اتوار 29 مئی 2016 15:42

پہلا منتخب چیئر مین پی سی بی ہوں،استعفی نہیں دے رہا:شہریار خان

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار29مئی ۔2016ء ) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئر مین شہریار خان نے استعفی دینے کی افواہوں کو بے بنیاد قرار دے دیا ہے ۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہریار خان کا کہنا تھا کہ وہ کرکٹ بورڈ کے پہلے منتخب چیئر مین ہیں اور ان کے استعفی دینے کی افواہیں بے بنیاد ہیں،وہ بورڈ سے کوئی تنخواہ نہیں لے رہے ہیں اور اس وقت چھٹیوں پر انگلینڈ جارہے ہیں ۔

(جاری ہے)

شہریا ر خان کا مزید کہنا تھا کہ عمر اکمل اور احمد شہزاد کو دورہ انگلینڈ سے اس لیے باہر کیا کیوں کہ وہ ڈریسنگ روم کا ماحول خراب کررہے تھے، محمد عامر کے انگلینڈ کے ویزے کے لیے تمام تر شرائط پوری کردی گئی ہیں۔چیئر مین پی سی بی نے کہا کہ مدثر نذر 15جون سے ڈائریکٹر اکیڈمیز کی ذمہ داریاں سنبھال لیں گے ، آسٹریلیا کے شان ہیلز کو قومی ٹیم کا فیلڈنگ کوچ مقرر کردیا ہے ، ہیڈ کوچ مکی آرتھر کے مشورے سے سپورٹنگ سٹاف کا تقرر کیا جائے گیا تاہم وہ سپورٹنگ سٹاف سے طویل مدتی معاہدے کرنے کے حق میں نہیں ہیں۔

وقت اشاعت : 29/05/2016 - 15:42:38