سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے آسٹریلوی سکواڈ سے نظرانداز ہونے پر مایوسی ہوئی،میکسویل

اتوار 29 مئی 2016 16:34

سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے آسٹریلوی سکواڈ سے نظرانداز ہونے پر مایوسی ہوئی،میکسویل

میلبورن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔29 مئی۔2016ء) آسٹریلوی آل راؤنڈر گلین میکسویل نے رواں برس سری لنکا کے خلاف شیڈول ٹیسٹ سیریز کیلئے سکواڈ سے نظرانداز کئے جانے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پانچ روزہ میچز میں ٹیم میں اپنی جگہ کو مستقل کرنا ہدف ہے اور مقصد کے حصول کیلئے سرتوڑ کوشش کروں گا۔

(جاری ہے)

آسٹریلوی سلیکٹرز نے گزشتہ سال بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے میکسویل کو سکواڈ میں شامل کیا تھا تاہم سیکیورٹی خدشات کے باعث کینگروز نے سیریز سے دستبرداری اختیار کر لی تھی۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ میں ہمیشہ سے ہی ٹیسٹ کھیلنا پسند کرتا ہوں لیکن بدقسمتی سے مجھے زیادہ مواقع نہیں ملے اور سری لنکا کے خلاف سیریز کیلئے بھی سکواڈ سے ڈراپ ہونے پر سخت مایوسی ہوئی، یہ میرے لئے ویک اپ کال ہے اور اب میں عمدہ آل راؤنڈ کارکردگی کا مظاہرہ کر کے ٹیسٹ سکواڈ میں اپنی جگہ کو مستقل کرنے کیلئے سخت محنت کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم نے آئندہ سال بھارت کا دورہ کرنا ہے اور مجھے پوری امید ہے کہ میں ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب ہو جاؤں گا۔

وقت اشاعت : 29/05/2016 - 16:34:45

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :