زیکاوائرس خدشات کے پیش نظر ریو اولمپکس گیمز کو منسوخ کرنا سمجھ سے باہر ہو گا،جوکووچ

اتوار 29 مئی 2016 16:34

زیکاوائرس خدشات کے پیش نظر ریو اولمپکس گیمز کو منسوخ کرنا سمجھ سے باہر ہو گا،جوکووچ

پیرس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔29 مئی۔2016ء) شہرہ آفاق ٹینس سٹار اور عالمی نمبر ایک نوویک جوکووچ نے کہا ہے کہ زیکاوائرس خدشات کے پیش نظر رواں برس برازیل میں ہونے والے ریو اولمپکس گیمز کو منسوخ کرنا سمجھ سے بالاتر ہو گا۔

(جاری ہے)

برازیل میں زیکاوائرس کے پھیلاؤ پر تحفظات ظاہر کئے جا رہے ہیں اور اسی وجہ سے کئی ایتھلیٹس نے بھی گیمز سے دستبرداری اختیار کر لی ہے لیکن ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) کا کہنا ہے کہ گیمز کے دوران ایتھلیٹس کو زیکاوائرس سے کوئی خطرہ نہیں ہو گا اسلئے گیمز کو منسوخ کرنے یا کسی دوسرے مقام پر منتقل کرنے کی ضرورت نہیں۔

29 سالہ سربین سٹار نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ ابھی تک ریو اولمپکس گیمز میں ملک کی نمائندگی کرنے کیلئے پوری طرح سے تیار اور بے تاب ہیں تاہم دیکھنا ہو گا کہ کیا ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلاشبہ صحت کے بارے سوچنا ہر انسان کا حق ہے تاہم ہمیں وہاں پر رہنے والے لوگوں کو بھی نظرانداز نہیں کرنا چاہیے۔ جوکووچ نے 2008ء میں بیجنگ میں منعقدہ اولمپکس گیمز میں کانسی کا تمغہ جیتا تھا۔

وقت اشاعت : 29/05/2016 - 16:34:48

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :