فرانسیسی فٹبالر مماڈوساکھو ڈوپنگ سے کلیئر قرار،یوروچیمپئن شپ میں ملک کی نمائندگی کیلئے دستیاب ہونگے

اتوار 29 مئی 2016 16:34

فرانسیسی فٹبالر مماڈوساکھو ڈوپنگ سے کلیئر قرار،یوروچیمپئن شپ میں ملک کی نمائندگی کیلئے دستیاب ہونگے

پیرس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔29 مئی۔2016ء) یورپین فٹ بال گورننگ باڈی (یوئیفا) نے فرانس اور لیورپول کے ڈیفنڈر مماڈوساکھو کو ڈوپنگ سے کلیئر قرار دیتے ہوئے انہیں دوبارہ انٹرنیشنل فٹ بال کھیلنے کی اجازت دے دی۔ ڈوپنگ سے کلیئر ہونے کے بعد ساکھو اب آئندہ ماہ فرانس میں شیڈول یوروچیمپئن شپ میں ملک کی نمائندگی کیلئے دستیاب ہوں گے۔

(جاری ہے)

ایونٹ 10 جون سے 10 جولائی تک کھیلا جائے گا۔ یوئیفا نے رواں سال مارچ میں مانچسٹریونائیٹڈ کے خلاف یورپا لیگ میچ میں ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پر ساکھو کو عبوری طور پر معطل کر دیا تھا تاہم بعدازاں تحقیقات سے معلوم ہوا کہ انہوں نے جو دوا استعمال کی وہ غیرممنوعہ ادویات کی فہرست میں شامل نہیں جس کے بعد یوئیفا نے انہیں ڈوپنگ سے کلیئر قرار دے دیا۔

وقت اشاعت : 29/05/2016 - 16:34:51

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :