بیلجیئم سائیکلسٹ سٹگ بروکس حادثے کا شکار ہو کر کومے میں چلے گئے

اتوار 29 مئی 2016 16:35

بیلجیئم سائیکلسٹ سٹگ بروکس حادثے کا شکار ہو کر کومے میں چلے گئے

بلغراد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔29 مئی۔2016ء) بیلجیئم سائیکلسٹ سٹگ بروکس ٹور آف بیلجیئم ریس کے دوران حادثے کا شکار ہو کر کومے میں چلے گئے۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق ٹور آف بیلجیئم ریس کے تیسرے مرحلے کے دوران موٹربائیکس کے ٹکرانے کی وجہ سے خوفناک حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 11 رائیڈرز زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا، بیلجیئم کے سائیکلسٹ سٹگ کے سر پر گہری چوٹیں آئی ہیں جس کے باعث وہ کومے میں چلے گئے ہیں۔ آرگنائزرز نے حادثے کی وجہ سے ریس کا تیسرا مرحلہ ملتوی کر دیا۔

وقت اشاعت : 29/05/2016 - 16:35:20