باؤلنگ کوچ ہیتھ سٹریک کی رخصتی کے بعد فیلڈنگ کوچ رچرڈ ہالسال کا بھی مستعفٰی ہونیکا امکان

اتوار 29 مئی 2016 17:16

باؤلنگ کوچ ہیتھ سٹریک کی رخصتی کے بعد فیلڈنگ کوچ رچرڈ ہالسال کا بھی مستعفٰی ہونیکا امکان

ڈھا کہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔29 مئی۔2016ء) بنگلہ دیشی باؤلنگ کوچ ہیتھ اسٹریک کی رخصتی کے بعد فیلڈنگ کوچ رچرڈ ہالسال کے بھی مستعفی ہونے کا امکان ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق زمبابوے سے تعلق رکھنے والے بنگلہ دیشی باؤلنگ کوچ ہیتھ اسٹریک کی رخصتی کے بعد فیلڈنگ کوچ رچرڈ ہالسال کے بھی مستعفی ہونے کا امکان ہے ، ذرائع کے مطابق رچرڈ ہالسال بنگال ٹائیگرز کا ساتھ چھوڑنے پر غور کر رہے ہیں ۔ اس حوالے سے بی سی بی کرکٹ آپریشنز کمیٹی کے سربراہ اکرم خان نے بتایا کہ رچرڈ ہالسال نے بورڈ کو باضابطہ طور پرآگا ہ نہیں کیا تاہم اگر وہ عہدہ چھوڑتے ہیں تو ان کا متبادل تلاش کیاجائے گا۔

وقت اشاعت : 29/05/2016 - 17:16:39

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :