ویسٹ انڈیز کیخلاف ہوم سیریز سری لنکا میں نہ کرانے کا فیصلہ

پیر 30 مئی 2016 13:50

ویسٹ انڈیز کیخلاف ہوم سیریز سری لنکا میں نہ کرانے کا فیصلہ

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 مئی۔2016ء) پی سی بی کا ویسٹ انڈیز کیخلاف ہوم سیریز رواں برس سری لنکا میں ہونے کا امکان نہیں ہے ۔ متحدہ عرب امارات میں بورڈ کو یہ سیریز بھی منعقد کرنا پڑ سکتی ہے ۔ پی سی بی کے عہدیدار کے مطابق بورڈ نے کوشش کی کہ یہ سیریز سری لنکا یا بنگلہ دیش میں ہو سکے لیکن اس سال ایسا ہونا ممکن نظر نہیں آرہا ہے ۔

(جاری ہے)

یو اے ای میں سیریز کرانے پر بہت زیادہ اخراجات آتے ہیں جبکہ دوسرے معاملات بھی ہیں لیکن اب ایسا لگتا ہے کہ اس کے علاوہ کوئی اور آپشن موجود نہیں ہوگا۔ ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ مستقبل کیلئے دیگر آپشنز پر بھی غور کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ پاکستان کو رواں برس ویسٹ انڈیز کی دو ٹیسٹ، پانچ ایک روزہ اور ٹی ٹوئنٹی میچز کی میزبانی کرنی ہے۔

وقت اشاعت : 30/05/2016 - 13:50:46

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :