نئے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کی پاکستان آمد ایک بار پھر تاخیر کا شکار ہوگئی

پیر 30 مئی 2016 13:52

نئے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کی پاکستان آمد ایک بار پھر تاخیر کا شکار ہوگئی

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 مئی۔2016ء)پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کی پاکستان آمد ایک بار پھر تاخیر کا شکار ہوگئی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق مکی آرتھر دورہ انگلینڈ کیلئے آج سے شروع ہونے والے تربیتی کیمپ کے اختتام کے بعد لاہور پہنچیں گے، تربیتی کیمپ 5جون کو ختم ہوگا جبکہ مکی آرتھر کو 4 جون کو آسٹریلیا کا پاسپورٹ ملے گا جس کے بعد وہ پاکستان کے ویزا کیلئے درخواست دیں گے۔ذرائع کا کہنا کہ مکی آرتھر قومی کرکٹ ٹیم کے انگلینڈ روانگی سے ایک دو دن قبل پاکستان پہنچیں گے یا انگلینڈ میں ہی ٹیم کو جوائن کریں گے۔ ان کی عدم موجودگی میں نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے ہیڈ کوچ مشتاق احمد تربیتی کیمپ کی نگرانی کریں گے۔

وقت اشاعت : 30/05/2016 - 13:52:12