آئی پی ایل، بھارتی شہری جوئے میں بیوی ہار گیا

پیر 30 مئی 2016 13:56

آئی پی ایل، بھارتی شہری جوئے میں بیوی ہار گیا

کانپور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار30مئی ۔2016ء ) جواری عام طور پر جوئے میں پیسے اور قیمتی اشیاء ہارتے ہیں تاہم بھارت میں گزشتہ روز ختم ہونے والی انڈین پریمئر لیگ میں ایک شخص اپنی بیوی جوئے میں ہار گیا ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کانپور کی ڈسٹرکٹ گوند نگر کی رہائشی اور بوتیک کی مالکہ جسمیت کور نے سماجی کارکنوں کی مدد سے مقامی پولیس سٹیشن میں درخواست دی کہ کچھ افراد اسے ہرا ساں کررہے ہیں جس کے بعد پولیس نے اس کے عادی جواری شوہر روندر سنگھ کیخلاف مقدمہ تو درج کرلیا تاہم وہ مسلسل غائب ہے ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جسمیت کا شوہر اپنی ساری رقم سٹاک مارکیٹ میں ہار گیا جس کے بعد اس نے اپنی بیوی بھی جوئے پر لگادی ۔ جسمیت کے مطابق اسکا شوہر سٹاک ایکسچینج میں شیئر بیچنے کا کام کرتا تھا اور اس دوران اسکے تمام زیورات بھی لے گیا،وہ جوا کھیلنے کے لیے مکان بیچنے کی منصوبہ بندی بھی کررہا تھا ۔

(جاری ہے)

ایس ایچ او گووندا نگر اجے پرکاش سری واستو کا کہنا تھا کہ روندر اسنگھ اکثرو بیشتر اپنی بیوی پر تشدد کرتا رہتا تھا اور ایک بار تو روندر نے اسے اپنے ماں باپ کے گھر سے 7لاکھ روپے بھی لانے کو کہا تھا،حال ہی میں وہ آئی پی ایل میں جوا لگا کر ہارا جس کے بعد اس کے ساتھی جواریوں نے جسمیت کے گھر کے چکر لگانے کے ساتھ ساتھ اسے فون پر ہراساں کرنا شروع کردیا جس کے بعد خطرہ بھانپتے ہوئے جسمیت نے پولیس میں شکایت درج کروادی ۔

وقت اشاعت : 30/05/2016 - 13:56:57