بنک الفلاح ڈسٹرکٹ ساؤتھ فٹ بال چمپئن شپ میں لیاری برادرز کی سیمی فائنل میں جگہ پکی

پیر 30 مئی 2016 13:58

بنک الفلاح ڈسٹرکٹ ساؤتھ فٹ بال چمپئن شپ میں لیاری برادرز کی سیمی فائنل میں جگہ پکی

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 مئی۔2016ء) ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن ساؤتھ کے زیر اہتمام الفلاح بنک کے تعاون سے ککری گراؤنڈ لیاری میں جاری بنک الفلاح ڈسٹرکٹ ساؤتھ فٹ بال چمپئن شپ میں لیاری برادرز کی ٹیم نے ایک کانٹے دار مقابلے کے بعد مضبوط حریف غریب شاہ یونین کو پنالٹی ککس پر 4-3سے شکست دیکر سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرلی دوران کھیل دونوں ٹیموں نے سخت کھیل کا مظاہرہ کیا اور کوئی بھی ٹیم گول اسکور کرنے میں ناکام رہے ۔

(جاری ہے)

میچ کے اختتام پر مہمان خصوصی سماجی رہنماء شکیل ہوت سے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کا تعارف کرایا گیا اس موقع پر سندھ فٹ بال ایسوسی ایشن کے ممبر اور ترجمان ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن ساؤتھ اللہ بخش بلوچ کے علاوہ دیگر بھی موجود تھے ۔کھیلے کوارٹر فائنل مقابلے میں ریفریز کے فرائض انور شاہ ،پرویز یوسف اور حیدر نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر اللہ بخش بلوچ اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے ۔

وقت اشاعت : 30/05/2016 - 13:58:47