قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر محمد عامر کی شادی میں بھی مسائل آڑے آگئے

نوجوان فاسٹ بولر کا انگلینڈکی شہری اپنی منکوحہ نرجس کو بیاہ کر پاکستان لانے میں حامل مسائل کا انکشاف

پیر 30 مئی 2016 17:28

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر محمد عامر کی شادی میں بھی مسائل آڑے آگئے

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 مئی۔2016ء) قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر محمد عامر کی شادی میں بھی مسائل آڑے آگئے،نوجوان فاسٹ بولر نے انگلینڈکی شہری اپنی منکوحہ نرجس کو بیاہ کر پاکستان لانے میں حامل مسائل کا انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ مسائل جلد ختم ہونے کیلئے پر اْمیدہوں۔محمد عامر نے ایک سپورٹس میگزین کودئیے گئے خصوصی انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ اْن کی شادی میں بھی کچھ مسائل درپیش ہیں۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جواب میں فاسٹ بولر کا کہناتھا کہ ”میرا اور نرجس کا نکاح ہوچکامگرچند مسائل کی وجہ سے رخصتی نہیں ہوسکی تھی، مجھے اْمید ہے کہ اب وہ ختم ہوجائیں گے، اس طرح ہماری رخصتی بھی جلد ہوجائے گی“ محمد عامر نے مزید بتایا کہ نرجس نے تب میری مدد کی جب سب نے ساتھ چھوڑ دیا تھا،یہ ان کی ہی دی ہوئی ہمت ہے کہ آج میں ہر مشکل سے ٹکرانے کے لئے تیار رہتا ہوں۔جس طرح ہر کامیاب مرد کے پیچھے ایک عورت کا ہاتھ ہوتا ہے تو میری کامیابیوں میں میرے والدین کی دعاوٴں کے بعد سب سے بڑا حصہ نرجس کاہے۔

وقت اشاعت : 30/05/2016 - 17:28:38

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :