محمد حفیظ نے کراچی میں اپنے گھٹنے کا ایک اور ایم آر آئی سکین کرالیا

پیر 30 مئی 2016 19:18

محمد حفیظ نے کراچی میں اپنے گھٹنے کا ایک اور ایم آر آئی سکین کرالیا

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔30 مئی۔2016ء) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹسمین محمد حفیظ نے پیر کے روز کراچی میں اپنے گھٹنے کا ایک اور ایم آر آئی سکین کرایا ہے۔محمد حفیظ پیر کی صبح لاہور سے کراچی پہنچے تھے جہاں انھوں نے اپنا ایم آر آئی سکین کرایا جس کی رپورٹ وہ لندن میں ری ہبلیٹیشن سرجن کو بھیجنے والے ہیں جن سے وہ ان دنوں رابطے میں ہیں۔

برطانوی معالج رپورٹ دیکھنے کے بعد محمد حفیظ کو مشورہ دیں گے کہ ان کا علاج کس طرح ممکن ہے اور کیا انھیں آپریشن کی ضرورت تو نہیں ہے۔معلوم ہوا ہے کہ کراچی میں ڈاکٹر نے محمد حفیظ کے گھٹنے کا معائنہ کرنے اور ان کی رپورٹس دیکھنے کے بعد اسے باعث تشویش قرار دیا ہے اور ان کا خیال ہے کہ اس حالت میں محمد حفیظ سے رننگ اور ایکسرسائز نہیں کرانی چاہیے تھی۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ محمد حفیظ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے دوران گھٹنے کی تکلیف میں مبتلا ہوگئے تھے جس کے بعد انھوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے دو ڈاکٹروں، ڈاکٹر سہیل سلیم اور ڈاکٹر ریاض کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے خود کو فٹ کرنے کی کوشش کی ہے لیکن تقریباً دو ماہ گزرجانے کے باوجود وہ ابھی تک گھٹنے کی تکلیف سے چھٹکارہ نہیں پا سکے ہیں۔موجودہ حالات میں محمد حفیظ کا انگلینڈ کے دورے کے لیے پاکستان کی ٹیسٹ ٹیم میں شامل ہونا ممکن دکھائی نہیں دے رہا جس کا اعلان آئندہ ہفتے متوقع ہے۔۔

وقت اشاعت : 30/05/2016 - 19:18:25

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :