دوسرے ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن چندیمل کی سنچری کے باوجود سری لنکا کو نو وکٹوں سے شکست

منگل 31 مئی 2016 13:33

دوسرے ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن چندیمل کی سنچری کے باوجود سری لنکا کو نو وکٹوں سے شکست

چیسٹر لی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔31 مئی۔2016ء) انگلینڈ اور سری لنکا کے مابین کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن چندیمل کی سنچری کے باوجود سری لنکا کو نو وکٹوں سے شکست۔اس سے قبل تیسرے دن کھیل کے اختتام پر فالو آن کے بعد سری لنکا نے اپنی دوسری اننگز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 309 رنز بنا لیے تھے اور انھیں پہلی اننگز کا خسارہ ختم کرنے کے لیے مزید 88 رنز درکار تھے۔

چندیمل نے آوٴٹ ہونے سے قبل 126 رنز بنائے اور ان کی سنچری نے سری لنکا کو اننگز کی شکست سے بچا لیا۔ انگلینڈ کی جانب سے اینڈرسن دوسری اننگز میں پانچ وکٹیں لیں اور انھیں مین آف دا میچ قرار دیا گیا۔ انھوں نے میچ میں مجموعی طور پر آٹھ وکٹیں لیں۔ جب میچ کے تیسرے دن کے کھیل کا اختتام ہوا تو سری لنکا کی جانب سے دنیش چندیمل 54 اور ملیندا سری وردنے 35 رنز پر کھیل رہے تھے اور پیر کو سری وردنے اسی سکور پر اینڈر سن کا شکار بنے لیکن اس کے بعد رنگنا ہیرتھ کے ساتھ چندیمل کی 116 رنز کی شراکت نے سری لنکا کو اننگز کی شکست سے بچا لیا۔

(جاری ہے)

ہیرتھ نے 61 رنز بنائے اور انھیں بھی اینڈرسن نے آوٴٹ کیا۔ سری لنکا نے آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 91 رنز سے اپنی پہلی اننگز کا دوبارہ آغاز کیا تو پوری ٹیم 101 رنز پر آوٹ ہو گئی، جس کے باعث سری لنکا کو فالو آن کرنا پڑا۔اننگز کی شکست سے بچنے کے لیے سری لنکا کی ٹیم کے لیے 397 رنز ضروری تھے۔پہلی اننگز میں تین کے سکور پر آوٴٹ ہونے والے سری لنکن بلے باز میتھیوز نے اتوار کو اچھی بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور وہ 80 رنز بنا کر اینڈرسن کا نشانہ بنے۔

لیڈز میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میں انگلینڈ نے سری لنکا کو تین روز میں ہی ایک اننگز اور 88 رنزسیشکست دی تھی۔اس سے قبل انگلینڈ نے پہلی اننگز میں نو وکٹوں کے نقصان پر 498 بنا کراننگز ڈیکلیئر کر دی تھی۔ انگلینڈ کی اننگز کی خاص بات معین علی کی سنچری تھی جنھوں نے 155 رنز کی شانداراننگز کھیلی۔

وقت اشاعت : 31/05/2016 - 13:33:48