وزیراعظم نواز شریف کی صحتیابی کیلئے قومی اور غیر ملکی کرکٹرز کی بھی دعائیں
محمد حفیظ، شعیب اختر،احمد شہزاد، کرس گیل اور کیون پیٹرسن نے وزیراعظم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا
منگل 31 مئی 2016 21:16
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔31 مئی۔2016ء) وزیراعظم نواز شریف کی جلد صحت یابی کے لئے مقامی و عالمی سیاسی رہنماں اور پاکستانی عوام کے علاوہ کرکٹرز نے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ویڈیو پیغام میں وزیراعظم نواز شریف کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں دعا گو ہوں کہ وزیراعظم نواز شریف کامیاب آپریشن کے بعد جلد صحت یاب ہوں۔
قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شعیب اختر نے اپنی ایک ویڈیو میں وزیراعظم نوازشریف کے لئے کہا کہ وزیراعظم پاکستان کے لئے نیک خواہشات ہیں، اﷲ پاک انہیں جلد صحت یاب کرے۔قومی ٹیم کے اوپننگ بلے باز احمد شہزاد نے بھی وزیراعظم کے کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے غیرملکی کھلاڑیوں کے نیک تمناں پر مبنی ویڈیو اپنے ٹوئٹر اکانٹ پر پوسٹ کی ہیں جب کہ انہوں نے غیرملکی کھلاڑیوں کی جانب سے وزیراعظم نواز شریف کے لئے دعائیں کرنے پر ان کا شکریہ ادا کی۔(جاری ہے)
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ویمن ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی ٹونٹی میچو کی سیریز کا آغاز 26 اپریل کو ہوگا
-
پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چوتھا ٹی20 میچ جمعرات کو قذافی سٹیڈیم لاہورمیں کھیلا جائے گا
-
ون ڈے سیریز میں ویسٹ انڈیز ویمنز کا پاکستان ویمنز کے خلاف کلین سوئپ، تیسرا ون ڈے انٹرنیشنل 88 رنز سے جیت لیا
-
سابق انٹرنیشنل کرکٹرز راشد لطیف اور وجاہت اللہ واسطی کی مشیر کھیل سید فخر جہان سے ملاقات
-
شاہین نے رضوان کو ٹی ٹوئنٹی کا بریڈمین قرار دے دیا
-
دبئی میں ہونیوالے کراٹے کمبیٹ میں بھارتی حریف کو شکست دینے والا کھلا ڑی شاہ زیب رند کوئٹہ پہنچ گیا