تاحیات پابندی کے شکار دانش کنیریا فیملی کے ہمراہ بھارت پہنچ گئے

منگل 31 مئی 2016 21:19

تاحیات پابندی کے شکار دانش کنیریا فیملی کے ہمراہ بھارت پہنچ گئے

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔31 مئی۔2016ء) میچ فکسنگ کیس میں سزا یافتہ قومی کرکٹر دانش کنیریا فیملی کے ہمراہ بھارت پہنچ گئے ہیں ۔ فکسنگ کی وجہ سے دانش کنیریا پر تاحیات پابندی عائد ہے ۔ ذرائع کے مطابق وہ اب پاکستان واپس نہیں آئیں گے ۔ کنیریا کا موقف ہے کہ وہ والدہ اور اہلیہ کے ہمراہ بھارت یاترا کیلئے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

دانش کنیریا نے چند ہفتے قبل وزیر اعظم نواز شریف کو ایک خط میں انصاف کی اپیل کرتے ہوئے ان پر کرکٹ کے دروازے کھولنے کی درخواست کی تھی ۔

انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کی انضباطی کمیٹی نے دانش کنیریا پر سپاٹ فکسنگ میں ملوث ہونے پر انگلینڈ میں کرکٹ کھیلنے پر تاحیات پابندی عائد کر رکھی ہے ۔ تیس سالہ کرکٹر پر ویسٹ فیلڈ نے الزام عائد کیا تھا کہ کنیریا نے ان پر ایک بک میکر سے ناقص کارکردگی کے بدلے 6,000 پونڈ لینے پر دبا ڈالا تھا ۔ دانش کنیریا نے پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 61 ٹیسٹ میچوں میں 261 وکٹیں لیں ۔

وقت اشاعت : 31/05/2016 - 21:19:33

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :