ڈومیسٹک کرکٹ میں ناقص بال استعمال کرنیکا سکینڈل منظر عام پر آگیا

ڈومیسٹک کرکٹ میں جعلی مہر کے ساتھ ناقص بال استعمال کرنے کا انکشاف ،37لاکھ روپے میں خریدے گئے بال سے آسٹریلین ہائیڈ اور انگلش ہائیڈ کی سٹیمپ ابتدائی 20 اوورز میں ہی اتر گئی،پاکستان کرکٹ بورڈ کے شعبہ گیم ڈیویلپمنٹ کے سربراہ ایزد حسین سید کیخلاف وسیع پیمانے پر تحقیقات شروع کردیں گئیں

منگل 31 مئی 2016 21:21

ڈومیسٹک کرکٹ میں ناقص بال استعمال کرنیکا سکینڈل منظر عام پر آگیا

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔31 مئی۔2016ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کا ایک اور سکینڈل منظر عام پر آگیا، ڈومیسٹک کرکٹ میں جعلی مہر کے ساتھ ناقص بال استعمال کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ 37 لاکھ روپے میں خریدے گئے بال سے آسٹریلین ہائیڈ اور انگلش ہائیڈ کی سٹیمپ ابتدائی 20 اوورز میں ہی اتر گئی۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے شعبہ گیم ڈیویلپمنٹ کے سربراہ ایزد حسین سید کیخلاف وسیع پیمانے پر تحقیقات شروع کردیں گئیں ہیں۔

ذرائع کے مطابق ایزد حسین سید نے ڈومیسٹک کرکٹ میں ناقص کوالٹی کے بال 37 لاکھ میں خریدے جس میں بارہ سے پندرہ لاکھ روپے کی ہیرا پھیری کا انکشاف کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ انڈر 19 ٹورنامنٹ میں آسٹریلین ہائیڈ اور انگلش ہائیڈ کی جعلی سٹیمپ والے بال استعمال کیے گئے جن کی قیمت 900 اور 1200 روپے بتائی گئی تاہم ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ کسی نامعلوم فیکٹری سے ہلکی کوالٹی کے سستے گیند خریدے گئے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق میچز کے دوران ناقص کوالٹی ہونے کی وجہ سے ابتدائی بیس اوورز میں ہی گیندوں پر لگی جعلی مہریں بھی اتر گئیں۔ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ ایزد حسین سید نے اپنے مرضی کے بال استعمال کرنے اورشکایات ملنے پر کارروائی سے بچنے کیلئے لوکل کوچز اور امپائروں سے زبردستی گیندوں کی تعریف میں لیٹربھی لکھوائے تاہم لاہور کیامپائروں نیناقص کوالٹی کی گیندوں پر آواز اٹھائی اور پی سی بی کو شکایتی خط لکھے۔ذرائع کے مطابق ایزد حسین سید نے ناقص کوالٹی کے بال استعمال کرنے کے حوالے سے چیئرمین پی سی بی شہریارخان کو دھوکے میں رکھا اور غلط معلومات فراہم کیں۔

وقت اشاعت : 31/05/2016 - 21:21:44

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :