انڈیا مستقل سکونت اختیار کرنے نہیں آیا: کنیریا

پاکستان چھوڑنے کا کوئی ارادہ نہیں لیکن ارباب اختیار کو اس بات پر ضرور غور چاہیے کہ ان کے ملک چھوڑنے کی خبروں کا کیا مقصد ہے؟، لیگ اسپنر

منگل 31 مئی 2016 21:31

انڈیا مستقل سکونت اختیار کرنے نہیں آیا: کنیریا

ناسخ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔31 مئی۔2016ء) پاکستانی لیگ سپنر دانش کنیریا نے واضح کردیا ہے کہ وہ پاکستان چھوڑ کر انڈیا میں مستقل سکونت کا ارادہ نہیں رکھتے۔دانش کنیریا کا یہ ردعمل پاکستانی ذرائع ابلاغ کی ان رپورٹس کے بعد سامنے آیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وہ اپنے خاندان کے ساتھ خاموشی سے انڈیا چلے گئے ہیں اور وہ وہاں مستقل سکونت اختیار کر لیں گے۔

دانش کنیریا نے انڈین شہر ناسخ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ صرف دس روز کے لیے عبادت کی غرض سے یہاں آئے ہیں۔کنیریا نے کہا کہ ان کا پاکستان چھوڑنے کا کوئی ارادہ نہیں لیکن ارباب اختیار کو اس بات پر ضرور غور چاہیے کہ ان کے ملک چھوڑنے کی خبروں کا کیا مقصد ہے؟انھوں نے کہا کہ دس سال پاکستانی کرکٹ کی خدمت کی لیکن میچ فکسنگ میں ملوث ہونے کے ثبوت کے بغیر انھیں بین الاقوامی کرکٹ سے باہر کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

اس سال کے اوائل میں بھی اس طرح کی خبریں سامنے آئی تھیں کہ دانش کنیریا نے خود کو مشکل سے نکالنے کے لیے انڈیا کرکٹ بورڈ سے مدد طلب کی تھی جس کی انھوں نے تردیدکی تھی۔یاد رہے کہ دانش کنیریا پر کرکٹ کھیلنے کی تاحیات پابندی عائد ہے۔ ان پر الزام ہے کہ انھوں نے ایسیکس کاوٴنٹی کے کرکٹر مرون ویسٹ فیلڈ کو سپاٹ فکسنگ کی ترغیب دی تھی۔پنتیس سالہ دانش کنیریا نے پابندی کے فیصلے کے خلاف جتنی بھی اپیلیں کیں وہ تمام کی تمام مسترد ہوگئیں۔انھوں نے 61 ٹیسٹ میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 261 وکٹیں حاصل کی ہیں جو ٹیسٹ کرکٹ میں کسی بھی پاکستانی سپنر کی سب سے زیادہ وکٹیں ہیں۔۔

وقت اشاعت : 31/05/2016 - 21:31:33

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :