چیمپینز ٹرافی 2017 کا شیڈول سامنے آ گیا، رویتی حریفوں پاکستان اور بھارت کا میچ 4 جون کو کھیلا جائے گا

muhammad ali محمد علی منگل 31 مئی 2016 22:39

چیمپینز ٹرافی 2017 کا شیڈول سامنے آ گیا، رویتی حریفوں پاکستان اور بھارت کا میچ 4 جون کو کھیلا جائے گا

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔31مئی 2016ء) چیمپینز ٹرافی 2017 کا شیڈول سامنے آ گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اگلے برس انگلینڈ میں ہونے والے چیمپینز ٹرافی کرکت ٹورنامنٹ کا شیدول سامنے آ گیا ہے۔ پاکستان اور بھارت آئی سی سی چیمپینز ٹرافی کے ایک ہی گروپ میں شامل ہیں۔

(جاری ہے)

جبکہ پاکستان کے گروپ میں سری لنکا اورجنوبی افریقا بھی شامل ہیں۔ ٹورنامنٹ کے سلسلے میں رویتی حریفوں پاکستان اور بھارت کا میچ 4 جون کو ایجبسٹن میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان 7 جون کو جنوبی افریقا اور 12 جون کو سری لنکا سے میچ کھیلے گا۔ ایونٹ کا افتتاحی میچ انگلینڈ اور بنگلہ دیش کے درمیان یکم جون کو ہوگا۔ چیمپینز ٹرافی کے سیمی فائنلز 14 اور 15 جون کو ہوں گے جبکہ فائنل 18 جون کو کھیلا جائے گا۔

وقت اشاعت : 31/05/2016 - 22:39:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :